اسپین کی عالمی چیمپیئن ٹیم کے گول کیپر کو دل کا دورہ

230

پرتگالی کلب پورٹو کا کہنا ہے کہ ان کے گول کیپر کو ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کی ’رپورٹ‘ کے مطابق 37 سالہ معروف فٹبالر آئیکر کاسیلاس، جنہوں نے اسپین کی جانب سے سب سے زیادہ 167 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور ریال میڈرڈ کلب کی جانب سے 500 سے زائد میچز کھیلے ہیں کو دل کا دورہ پڑا جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

پرتگالی کلب کا کہنا تھا کہ ’گول کیپر کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد ٹریننگ سیشن کو روک دیا گیا تھا تاکہ ان کی معاونت کی جاسکے‘۔

انہوں نے بتایا کہ آئیکر کاسیلاس پورٹو ہسپتال میں زیر علاج میں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

آئیکر کاسیلاس کو ریال میڈرڈ اور پورٹو کی جانب سے علاقائی فتوحات کے علاوہ ایک ورلڈ کپ، 3 مرتبہ یوروپیئن لیگ اور مرتبہ 3 چیمپیئنز لیگ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔