گیشکو ر : آرمی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

53

آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیے۔ ترجمان گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گیشکور آرمی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام 8 بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں ھور ڈل بازار میں قائم آرمی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

بی ایل ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔