کابل: مسجد میں دھماکہ، مفتی ریحان جانبحق

84

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ کابل شہر میں تقویٰ مسجد میں اس وقت ہوا جب اس میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ملک کے نامور شخصیت مفتی سمیع اللہ ریحان جانبحق ہوا ہے جبکہ سولہ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی حکام دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔