مستونگ: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جھلس کر جانبحق

58

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر بلوچستان ہوٹل کے قریب ایرانی تیل لانے والے پروبکس گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد جھلس کر جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔