بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم ایران سے داخل

74

ایران سے طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا  جس کے باعث  بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  خضدار، چمن اور دکی سمیت شمال اور مغربی بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان  کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے، مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ قلات میں 6، بارکھان میں 2 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور بلوچستان  میں بارش کے باعث مختلف شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔