بلوچستان : مختلف واقعات میں 5افراد جانبحق ایک زخمی

43

کوئٹہ پولیس اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے-

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گوگرت لیویز تھانہ کے قریب ٹرک اور پک اپ گاڑی میں تصادم دو افراد جانبحق-

قلعہ عبداللہ خاندانی ربخش کے نتیجے میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کردیا –

ملزم فائرنگ بعد فرار پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا –

ایک اور واقعے میں کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں حیات ولد حاجی محمد ہزارہ نامی نواجون نے خودکشی کرلی ہے-

دریں اثناء پشین کے سرخاب لیویز چیک پوسٹ پر لیویز اور اشتہاری ملزم کے درمیان فائرنگ کا. تبادلہ –

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اشتہاری ملزم جانبحق جبکہ ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا-