آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

93

آواران کولواہ میں آرمی کیمپ پر حملے میں متعد اہلکاروں کو ہلاک کیا -یو بی اے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے ضلع آواران کے تحصیل گیشکور کولواہ میں تنزلہ امامی بلڈنگ آرمی کیمپ پر راکٹوں اور خودکارھتیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا بلوچ سرمچاروں نے آرمی کیمپ کو کافی دیر تک راکٹوں اور خودکارہتیاروں سے نشانہ بنایا، حملے میں متعدد فورسز اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئیں جبکہ حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عام بلوچوں پر تشدد کیا۔