گوادر: کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ، سیکورٹی اہلکار ہلاک

379

مسلح افراد کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

دی بلچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب جورکان میں کنسٹرکشن پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پرائیوٹ کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ ہلاک او ایک مزدور زخمی ہوگیا ہے۔

زخمی شخص اور ہلاک گارڈ کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد تین مزدوروں کو بھی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

اس سے قبل بھی گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کنسٹرکشن کمپنیوں اور دیگر پراجیکٹس کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ دو مہینے قبل بھی گوادر میں کنسٹرکشن کپمنی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔