کوئٹہ کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز

98
منصوبہ 2020ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔
کوئٹہ کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا، سیکیور کمیونیکیشن سنگاپور نے منصوبہ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیکر حکومت بلوچستان کو جمع کروادیا۔

 

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں کئی سالوں سے جاری دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور کوئٹہ کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے اس منصوبہ کے پہلے مرحلے کا آغاز ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ سے شروع ہوگیا ہے۔

یہ منصوبہ 2020ء تک مکمل کر لیا جائے گا اور سیکیور کمیونیکیشن سنگاپور نے منصوبہ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیکر حکومت بلوچستان کو جمع کروادیا۔