کاہان: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

114

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے تحصیل کاہان میں جمعہ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد اکبر ولد امیرخان، جونسل ولد امام بخش موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقع کے اطلاع ملتے ہی ایف سی اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ مذکورہ افراد کو ہلاک کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں  ہے۔