ڈیرہ مراد جمالی: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

142

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔

 

ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ صدر کی حدود میں غیرت کے نام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ  نصیرآباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور ارد گرد کے علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات اب روز کے معمول بن چکے ہیں، تاہم ان کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی بھی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔