چمن: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1شخص جانبحق

78
واقعہ سے متعلق مزیدتفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔ 
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بائی پاس روڈپرمسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے ۔

لیویز کے مطابق سرحدی شہر چمن کے علاقے بائی پاس روڈپر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عزیز اللہ نامی شخص زخمی ہوگیاہے۔

تحصیل دار احمد خان کے مطابق زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، واقعہ سے متعلق مزیدتفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔