چاغی: سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کا احتجاج ختم، مطالبات تسلیم

165

پروجیکٹ ملازمین نے چار مطالبات پیش کئے تھے جنہیں تسلیم کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ سیندک کے مطابق پروجیکٹ کے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی۔

ایم ڈی ایس ایم ایل حاجی رازق سنجرانی نے کامیاب مذاکرات کے بعد کہا کہ گذشتہ روز پروجیکٹ میں ملازم اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے آج ملازمین اور ایم آر ڈی ایل کے آفیسران کے درمیان دو گھنٹے مذاکرات جاری رہے، جس میں ملازمین نے چار مطالبات رکھے تھے، کمپنی نے چاروں مطالبات تسلیم کیئے۔

حاجی رازق سنجرانی کا کہنا تھا ان کے مطالبات میں تنخواہ، ہیلتھ، ڈیلی ویجرز ملازمین کو کنڑیکٹ پر رکھنے کا مطالبہ تھا جو کمپنی کی جانب سے ایک معاہدے کے تحت منظور کر لیے گئے ہیں، 2019 ملازمین کے تنخواہ  میں 25 ڈالر اضافہ کیا جائے گا اور جس کسی ملازم کو کوئی بھی بیماری ہو اس کا تما م ترعلاج کمپنی برداشت کریگا اور شش مائی بونس بھی بحال کیا جائے گا تاکہ ملازمین کو کسی قسم کا مسئلہ نا ہو۔

ملازمین کی جانب سے ایک چار رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی جو آئندہ کسی قسم کے مسئلے پر کمیٹی براہ راست کمپنی کے اعلیٰ آفسیران سے بات کریگی اور کسی قسم کا ہڑتال نہیں ہوگا جبکہ کمپنی اور ملازمین کے درمیان باقاعدہ ایک معاہدہ بھی ہوا۔

ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی نے کہا ان تمام مطالبات پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگی۔ اس موقع پر ایم آر ڈی ایل کے صدر خوشو پنگ، نائب صدر خالد گل یوسفزئی ودیگر آفیسران موجود تھے۔

کمیٹی میں شامل عطاء اللہ لانگو نے ایم ایس ایل کے ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے بر وقت آکر ملازمین کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لیکر انہیں حل کیا۔