پی ٹی آئی نے 6 نکات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اختر مینگل سے معذرت کرلی

279

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی اور خاص کر بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے 6 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہونے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے معذرت کر لی ۔

سردار اختر جان مینگل نے افغان شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ جہانگیر ترین نے بی این پی کے حکومت کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے امور پر گفتگو کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اختر مینگل نے حکومت سے بی این پی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات ہیں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کو تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حکومت اور بی این پی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں بلوچستان کا احساس محرومی دور کیا جائے گا انہوں نے اختر مینگل کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔