پشاور: پولیس اور مسلح افراد میں مقابلہ، 1 اہلکار ہلاک

131

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز7 میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق اطلاع تھی کہ حیات آباد میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنے والے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور آپریشن شروع کیا، اطلاعات کے مطابق مشکوک گھر میں چھ سے سات مسلح افراد موجود ہیں جن کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا کہ آپریشن میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے جو اے ٹی ایس کا اہلکار تھا۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کا تعلق بڈھ بیر ماشوخیل سے ہے۔