واشک:اساتذہ کی کمی کے باعث درجنوں اسکول بند 

685
ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ضلع میں اساتذہ کی تعداد 477 ہے ۔ 
بلوچستان کے ضلع واشک میں اساتذہ کی کمی کے سبب تعلیمی معیار بہتر بنانے کے حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہونے لگی، درجنوں اساتذہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جبکہ ضلع میں 400 سے زائد اسامیاں خالی ہونے کے باعث متعدد اسکول بند ہوچکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے بلند وبانگ دعوے کررہی ہے مگر ضلع واشک میں حکومتی دعوے ان کے برعکس ہے گذشتہ کئی سالوں سے محکمہ تعلیم میں بھرتیاں نہ ہونے سے تعلیمی نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے، اس وقت ضلع واشک میں ٹیچر اور نان ٹیچرز اسٹاف کی کل 450 اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں اسی طرح 70 سے زائداساتذہ محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ حاصل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ۔

ایک لاکھ 75 ہزار آبادی پر مشتمل ضلع واشک میں اساتذہ کی تعداد 477 ہیں ۔ ضلع میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مزید اسکولوں کے قیام اور گریڈیشن کی ضرورت ہے ۔