موجودہ حکومت زبردستی صوبے کے عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے – عبدالولی کاکڑ

124

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکز ی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ سانحہ ہزارگنجی کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے، صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی صورت بلوچستان کے حقوق پر سودا بازی نہیں کریگی مگر جس طرح صوبائی حکومت نے صورتحال خراب کر رکھی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا منتخب کردہ حکومت نہیں ہے زبردستی صوبے کے عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے اگر صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی زیارت،سنجاوی،اور قلعہ سیف اللہ میں واقعات کے بعد بھی حکومت نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی اور سانحہ ہزارگنجی کے واقعے کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی اور ساتھ ہی چمن میں بھی بم دھماکہ ہوا جس میں لوگ شہید اور زخمی ہوگئے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے اکھٹے ہیں اگر اتحادی جماعتیں حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کادفاع کرتے تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہزارگنجی میں اتنے چیک پوسٹوں کے باوجود بائیس سے زیادہ غریب اور مزدور انسانوں کونشانہ بنا نا ایک سوالیہ نشان ہے کوئٹہ شہر میں اگر امن وامان کی صورتحال کوٹھیک نہیں کیا جاسکتا تو پھر فورسز کی موجودگی کوئی معنی نہیں ہے ۔