لورالائی: اسکول طالبات نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی

177
سکول کھلے ڈیڈھ ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے جبکہ صرف تین اساتذہ سکول آتی ہیں – مظاہرین
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے 18کلو میٹر دور گرلز ہائی سکول کلی ڈلی کی 100 طالبات نے ٹیچروں کی مسلسل غیر حاضری کرنے پر آج مین شاہراہ ڈیرہ غازی خان روڈ پر دھرنا دیکر روڈ کوکو آمد و رفت کیلئے کر دیا۔ گھنٹوں روڈ بند ہونے کے بعدشاہراہ پردونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

طالبات کا مطالبہ تھا کہ ہمارے سکول کی 14 کے قریب اساتذہ ہیں او ر سکول کھلے ڈیڈھ ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے جبکہ صرف تین اساتذہ سکول آتی ہیں اور باقی مسلسل غیر حاضر ہیں ان کی غیر حاضری سے ہماری تعلیم پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ہم نے متعلقہ آفیسران سے کئی بار شکایتیں بھی کیں ہیں جو بے سود رہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار اور ڈی ای او کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر روڈ سے دھرنا ختم کر دیا گیا ۔

اس موقعے پر طالبات نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبے کو فورا حل نہیں کیا تو ہم قومی شاہرا ڈیرہ روڈ کو غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دینگی جس کی ذمہ داری محکمہ ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ پر ہو گی۔