سوراب : فورسز کا چھاپے میں اسلحہ برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی

214

پاکستان کی  فورسز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ۔

پولیس دعوے کے مطابق افرادگرفتار سے دستی بم،اسلحہ لٹریچر،نقشے اور موٹرسائیکل برآمد کرلیاگیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  سوراب میں پاکستان  پولیس اور خفیہ اداروں نے اپنے جاری کردہ سرکاری بیان میںندعوی کیا کہ انہوں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پہلے کلی گیڑدغان میں ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا ، چھاپے میں ایک موٹرسائیکل،ممنوعہ لٹریچر،دوڈائریاں،گوادر سے جاری ایک ڈرائیونگ لائسنس،موٹرسائیکل مرمت کے سامان اور ہاتھ کے بنے ہوئے نقشے برآمد کرلیے گیےجبکہ  دوسرا چھاپہ کلی گریڈسوراب میں ایک مکان پر ماراگیا، جہاں سے تین  افراد قلندر مری ساکن کوہلو،حاکم علی محمدحسنی ساکن ماراپ سوراب اور رسول بخش محمدحسنی ساکن بتگوسوراب کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ،ایک کلا شنکوف،150 راونڈ،5 میگزین، 4 موبائل،آرپی جی کے 40 راونڈ،3 میگرین کٹ برامدکرلیے گئے۔

پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گرفتارافراد  کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس اور سی ٹی ڈی حکام نے ان سے تفتیش کاآغازکردیاہے۔

ایس پی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور خفیہ اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو ایک بڑے نقصان سے بچالیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرے ۔