خضدار: یونیورسٹی طلباء و طالبات کا کلین اینڈ گرین ریلی کا اہتمام

279

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے طلباء کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور گرین جامعہ کے حوالے سے کلین اینڈ گرین بی یو ای ٹی عنوان سے ایک ریلی نکالی گئی- ریلی میں ڈین فیکلٹی ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضاء زہری، ٹریژرار محمد رمضان ملک سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہیلپنگ ہینڈ اور بلوچ اسٹونٹس ایکشن کمیٹی کے رضاء کار طلباء بھی موجود تھے۔

گرین مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نظافت، گرین مہم کے حوالے سے نعرے بھی درج تھے اور طلبہ نے بہت سارے درخت پودے اور پھول بھی جمع کررکھے تھے جنہں جامعہ خضدار کے احاطہ میں لگائے گئے ۔

طلباء سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضاء زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں درخت لگانے کا شوق حوصلہ افزاء اور متاثر کن ہے یقیناً طلباء بھی اسی معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر درخت لگا کر اپنے آس پاس کو سرسبز بنائیں گے تو اس سے جامعہ کی نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے ماحول میں ترو تازگی بھی پیدا ہوگی اور آلودگی کو روکنے میں مدد ملے گی

انہوں نے مزید کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس کے بہت سارے فوائد بھی ہیں جامعہ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے طلباء کے جو بھی مسائل ہونگے وہ ہم وائس چانسلربی یو ای ٹی سے مل کر حل کرنے کی کوشش کریں گے طلباء اسی طرح جامعہ کی خوبصورتی میں اضافہ کردیں اور یونیورسٹی میں بڑھ چڑھ کر درخت لگائیں ۔