خضدار: زمینداروں نے احتجاجاً مین شاہراہ بند کردی

156

مظاہرین نے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زمینداروں نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر کے مقام پر مین آر سی ڈی شاہراہ کو زمینداروں نےاحتجاجاً ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کردیا ہے۔

شاہراہ کو صبح 7 بجے سے رکاوٹیں ڈال کر بند کردیا گیا ہے۔

زمینداروں کا کہنا ہے کہ واپڈا کی ہٹ دھرمیاں جاری ہیں مکمل بل ادائیگی کے باوجود کئی دنوں سے بجلی معطل جس کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، غریب عوام کو واپڈا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام بار بار تنبیہ کرنے کے باوجود خاموش ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک بجلی کا مسُلہ حل نہیں ہوگا اور بجلی مکمل بحال نہیں ہوگی شاہراہ پر دہرنا جاری رہے گا۔