جنوبی وزیرستان: باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 8 افراد جانبحق

150

جنوبی وزیرستان میں تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں سے بھری ہوئی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے کے باعث 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ کے علاقے زار میلن میں باراتیوں سے بھری گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سیلابی پانی سے نکال لیاگیا جب کہ ڈی سی نعمان افضل آفریدی  کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے  اور مقامی قبائل اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔