تربت: ڈینگی وائرس کے مزید 30 کیسز ریکارڈ

159

تربت میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 30 کیسز ریکارڈ

تربت میں ڈینگی وائرس بے قابو، ایک دن میں صرف سول ہسپتال میں 30 کیس ریکارڈ ہوئے۔ ضلع کیچ میں گذشتہ مہینے ڈنگی وائرس پھیلنے کے بعد اب تک سینکڑوں کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے تدارک میں اٹھائے گئے ۔
تمام اقدامات اپنی جگہ مگر شہر اور نواحی علاقوں میں ہر روز کیسز کی تعداز بڑھتی جارہی ہے۔ منگل کو صرف ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ڈینگی کے 30 کیس رجسٹرڈ ہوئے۔

ہسپتال کے شعبہ لیبارٹری کے ایک اہلکار مطابق پرائیوٹ ہسپتالوں کے علاوہ صرف سول ہسپتال میں روزانہ اوسطا 4 سے 6 کیس رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور منگل کوصرف ہسپتال کے اوپی ڈی کے دورانیہ میں 30 کیس ایسے ہم نے ریکارڈ کیئے جن کے مریضوں میں ڈینگی وائرس پازیٹو آیا ان کے مطابق سٹی کے حدود میں ہر علاقے سے کیسز آرہے ہیں البتہ سنگانی سر سے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع پنجگور بھی ڈینگی وائرس سے متاثر

یاد رہے کہ ضلع کیچ بالخصوص تربت سٹی میں ڈینگی وائرس گذشتہ مہینے پھیلنا شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں گذشتہ مہینے کے آخر تک 150 کیس سامنے آئے جبکہ ان میں تین اموات بھی شامل تھے ۔

رواں مہینے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد مذید بڑھ گئی ہے جو تشویشناک امر ہے کیوں کہ شہر میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ گذشتہ کئی ہفتوں سے اسپرے کررہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈور ٹو ڈور ٹیمیں بھی اسپرے مہم کا حصہ ہیں مگر اس کے باوجود مرض میں کمی آنے کے بجائے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔