بلوچستان: شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں 1 شخص جانبحق، 20 زخمی 

1108
بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کے علاقے شاہ نورانی میں زائرین بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون پنجاب سے بلوچستان میں درگاہ حضرت بلاول المعروف شاہ نورانی کے مزار پر آنے والی بس کو شاہ نورانی کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید کارروائی کی جا رہی ہے ۔