ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ فورس بنانے کی غلطی نہ کرے – یو بی اے

159

پاکستان ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے دنیا بھر میں مذہب کے نام پر قتل وغارت اور فساد برپا کیا ہوا ہے ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ فورس بناننے کی غلطی نہ کرے – مرید بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان پر قبضہ گیر بدمعاش اور چالاک دشمن پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کی وحشیانہ آپریشن میں ضلع آواران سے عورتوں اور بچوں کو لاپتہ کرنے کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے عورتوں اور بچوں کو لاپتہ کیا گیا ہے جو آج بھی دشمن کے ٹارچر سیلوں میں اذیت ناک صوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو جواب دینے کے لیئے آزادی پسند تنظیموں کو متحدہ ہوکر آپنی جنگی حکمت عملیوں میں شدت اور پالیسیوں میں تبدیلی میں ہی ممکن ہے کیونکہ وقت ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے جتنی دیر ہوگی اتنی ہی زیادہ مشکلات ہونگی لہذا ہمیں اپنے شہداء کے ارمانوں کے تکمیل کے لیئے ایک جامع منصوبے کے لیئے وقت کی قدر کرتے ہوئے تحریک میں تیزی لانی چاہیئے۔

مرید بلوچ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران قابض پاکستانی مکار وزیراعظم کے حالیہ دورے کے جھوٹ اور فریب میں نہ آئے کیونکہ ایران بخوبی جانتا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان نے قبضہ کرکے بے گناہ بلوچ نوجوانوں، بزرگوں، بچوں اور عورتوں پر غیر انسانی مظالم کررہی ہے اور بلوچ قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑرہی ہے یہ جنگ پنجابی اور بلوچ قوم کی جنگ ہے ایران چین بننے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ واضع رہے کہ پاکستان ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے دنیا بھر میں مذہب کے نام پر قتل وغارت اور فساد برپا کیا ہوا ہے ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ فورس بناننے کی غلطی نہ کرے کیونکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں اور ان پر کھبی اور کئی بھی حملے ہو سکتے ہیں لہٰذا ایرانی سیکیورٹی اہلکار پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے دور رہیں۔