اورماڑہ حملے کی ذمہ داری براس نے قبول کرلی

1662

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں بلوچستان لبریشن فرنٹ ، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ ریپبلیکن گارڈز پر مشتمل اتحاد بلوچ راجی آجوہی سنگر ” براس ” کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا کو جاری بیان میں گوادر کے علاقے اورماڑہ میں پاکستانی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جن اہلکاروں کو نشانہ بنایا ان کے پاس پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈ کے کارڈ تھے اور شناخت کے بعد ہی ان کو مار دیا ۔

ترجمان براس بلوچ خان نے پاکستانی میڈیا اور سرکاری حکام کے ان دعووں کو مسترد کردیا کہ اورماڑہ میں مسافروں کو قتل کیا گیا ۔

ترجمان نے کہا کہ اسی علاقے سے  روزانہ ہزاروں مسافر روزانہ گزرتے ہیں لیکن آج تک کسی کو بھی ہمارے سرمچاروں نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستانی عسکری حکام نے اپنے اہلکاروں کی ہلاکتوں کو چھپانے کے لیے ان کو میڈیا کے سامنے مسافر ظاہر کیا ہے ۔