پیرکوہ حملے میں آفیسر سمیت 4 اہلکار ہلاک کیئے – بی آر اے

84

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج دوپہر کے وقت ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پاتر کے مقام پر پاکستانی آرمی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔