پنجگور: سرحدی علاقے میں پاکستانی فورسز پر حملہ

99

فورسز کو بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران سے متصل سرحدی علاقے میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: افغان سرحد پر بارڈ لگانے سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی – جام کمال

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا فورسز پر پروم بسد کنڈگ کے مقام پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ بارڈر پر بھاڑ لگانے میں مصروف تھے۔

حملے میں فورسز کو راکٹ سمیت دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بن کیا گیا ہے جس کے باعث فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔