پاکستان کی معاشی ترقی میں مزید کمی آئے گی – ایشیائی ترقیاتی بینک

38

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کر دی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق 2019ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3اعشاریہ9 فیصد تک رہے گی،جبکہ 2020ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3اعشاریہ 6 فیصد رہے گی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی شرح نمو 2019ء میں 7اعشاریہ2 فیصد رہے گی جبکہ 2020ء میں بھارت کی شرح نمو 7اعشاریہ3 فیصد رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کی شرح نمو 2019 ءمیں 6اعشاریہ 3 فیصد اور 2020ء میں 6اعشاریہ 1 فیصد رہے گی۔