حب : دو مسافر بسوں میں تصادم ، 4 افراد جانبحق 12 زخمی

43

حالیہ دنوں میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سیلاب آنے  سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہو گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں وندر شاہراہ پر گڈانی موڑ پہ دو مسافر بس بارش اور گرد آلود ہواوں کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔

حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار مسافر جانبحق جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

مقامی زرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد کو ایدھی سروس کے رضا کاروں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا جارہا ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ روز سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب سے متعدد افراد جان سے دھو بیٹھے ہیں ۔