بلوچستان: مند سے لاپتہ دو افراد کی شناخت ہوگئی

77

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالیہ چند ہفتوں سے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  مند کے علاقے بُلّو سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ۔

گذشتہ ماہ فورسز نے بُلّو میں عبدالقادر ولد کریم داد کے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتارکیا تھا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں عبدالقادر اور امجد ولد دو شمبے شامل ہیں ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لاپتہ پیاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کریں ۔