گیمز آف تھرونز سیزن 8 کی پہلی قسط لیک ہونے کا انکشاف

167

گیمز آف تھرونز سیزن 8 کی پہلی قسط لیک ہونے کا انکشاف ہونے پر شائقین خبر سن کر حیران رہ گئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق معروف سیزن گیمز آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط آن لائن لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ اس نے گیمز آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط کو دیکھ لیا ہے، صارف کی جانب سے سیزن کی پہلی قسط کا سکرپٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے تاہم ابھی سیزن کی کاسٹ اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔