کیچ میں فورسز قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

102

حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک کیئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 28 مارچ کو ہوشاب کے علاقے سوراپ میں سرمچاروں نے گھات لگا کر فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ ایک ویگو گاڑی شدید حملے کی زد میں آکر ناکارہ ہوا ہے جس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔