کیچ :فورسز کے ہاتھوں 5 افراد لاپتہ

136
File Photo

فورسز نے چھاپے کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے فورسز نے آپریشن کے دوران 5 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے دشت جتانی بازار میں فرنٹیئر کور اہلکاروں نے چھاپہ مار کر پانچ افراد کو لاپتہ کردیا، لاپتہ ہونے والے افراد کی کی شناخت رحیم بخش ولد بالاچ، اقبال ولد میاء محمد، غنی ولد امام بخش، امجد ولد امام بخش، عبدالکریم ولد عبدلرسول، کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

یاد رہے بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اب تک سینکڑوں لوگ بلوچستان سے لاپتہ ہیں جن میں طلباء ڈاکٹر انجینئرز اساتذہ شامل ہیں –

دوسری جانب بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں سمیت موجودہ پی ٹی آئی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھر پور کوشش کررہے ہیں لیکن بلوچستان میں موجود لاپتہ افراد کی لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مطابق سرکاری دعوے محض بیانات تک محدود ہیں بلوچستان سے مزید لوگ لاپتہ کیئے جارہے ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں –