کوئٹہ : وکیل کے گھر پر فائرنگ کے خلاف وکلاء کا احتجاج

304

وکلاءکی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کابائیکاٹ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں علاﺅالدین ایڈووکیٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف جمعہ کے روز وکلاء کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کابائیکاٹ کیاگیا۔

بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر جمعہ کے روز کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں وکلاءکی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کی گئی اور بار رومز پر سیاہ پرچملہرائے گئے۔

بار کونسل کے مطابق پنجگور میں وکیل علاﺅ الدین ایڈووکیٹ کے گھر پر فائرنگ کے خلاف احتجاجاََ جمعہ کو عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔

وکلاء کی عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائلین اور قیدیوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اس سے قبل بھی بلوچستان بار کونسل کی کال پر جوڈیشل پالیسی میں ترمیم کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کی گئی تھی ۔