کوئٹہ: نامعلوم شخص کی لاش برآمد

187

تین روز میں ملنے والی یہ تیسری لاش ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کوئٹہ قمبرانی روڈ سے برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ تین روز میں ملنے والی یہ تیسری لاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

دو روز قبل ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے حدود ٹول پلازہ کے قریب واٹر کورس میں ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی تھی جبکہ گذشتہ روز ژوب  میں سر کچ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں میں سے اکثریت لاپتہ افراد کی ہے۔ لاپتہ بلوچوں کے مسئلے نے اس وقت سنجیدہ شکل اختیار کرلی، جب سنہ 2009 سے ان لاپتہ افراد کی انتہائی تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاشیں ملنا شروع ہوئیں، جو ہنوز جاری ہے۔