کوئٹہ :لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ 3520 دن مکمل

122

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3520 دن مکمل ہوگئے، سول سوسائٹی کے وفد نے کیمپ کا دورہ کرکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

اظہار یکجہتی کیلئے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس ایک مخصوص ایجنڈا ہے کے بلوچوں کو ظالمانہ قوت کے ساتھ دبانا ہے بلوچوں کو مارنا غائب کرنا بھی ریاست کی طرف سے جاری ہے ریاست کے طرف سے بیان کردہ مظالم کے تین مقاصد کے حصول کے کوششوں میں اغواء، سفاکانہ قتل اور بلوچ عوام پر جبر کی ایک بے لگام پالیسی اپنائی ہوہی ہے، جابروں نے تاریخ سے کبھی نہیں سیکھا جو ظلم وہ محکوم بلوچ کے خلاف کررہے ہیں ایک یہ انہیں بسہم کردیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے صورتحال پر بنائی گئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی سیشن ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان بے جان کمیٹیوں اور کمیشوں کے اشاروں پر نہیں چلتے پاکستان کا بلوچ اکثریت کم کرنے کی پالیسی تسلسل سے جاری ہے۔