کوئٹہ: زیارت میں فورسز پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک

314

زیارت میں فورسز پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

دی بلوچسستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت میں مسلح افراد پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پوسٹ میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ڈی سی قادر بخش پرکانی نے کہا ہے کہ زیارت میں فورسز پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ڈی سی زیارت کے مطابق واقعہ سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔