کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے لاپتہ مرکزی رہنما منظرعام پر آگئے

328

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکے لاپتہ رہنما نصیر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 15 نومبر2017 کو کراچی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بی ایس او آزاد کے مرکزی رہنما نصیر بلوچ بازیاب ہوگئے۔

نصیر بلوچ بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل ثنا ء اللہ بلوچ، حسام بلوچ اوربی این ایم کے ممبر رفیق بلوچ کے ہمراہ پاکستان کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ جو آج بازیاب ہوگئے ہیں، حسام بلوچ بھی کچھ عرصے قبل بازیاب ہوگئے تھے جبکہ ثنا ء اللہ بلوچ اور رفیق بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ نصیر بلوچ کے اہلیہ زبیدہ اور کمسن بچی ماہ رنگ ان کے بازیابی کے لئے شدید سردی و برفباری کے دوران کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں مسلسل احتجاج کرتے رہے۔