کرپشن کیس: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری بری

218

خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نسیم لہڑی کے خلاف 2012 میں ضلع خضدار میں لیویز تنخواہوں میں غبن پر کرپشن کیس فائل کیا گیا تھا۔

نسیم لہڑی اس وقت بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی نیب بلوچ سرداروں سے انکی اثاثوں کا پوچھ گچھ نہیں کر سکتا: اسلم رئیسانی

احتساب عدالت کے جج پذیر بلوچ نے کیس میں نسیم لہری اور بلوچستان حکومت کے 21 ویں گریڈ کے افسر ڈاکٹر عمر بابر کو بری کردیا۔

تاہم عدالت نے اسی کیس میں خضدار کے خزانچی عبید اللہ اور کیشئر محمد موسیٰ کو 3، 3 سال قید اور 5 کروڑ 89 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے 2012 میں لیویز اہلکاروں کی تنخواہوں میں 11 کروڑ روپے کے غبن پر کیس فائل کیا تھا۔