کاہان میں فورسز پر حملہ

299
File Photo

کاہان میں مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کاہان میں نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاہان کے علاقے کرمو وڈھ میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے جس میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کاہان اور گردونواح کے علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ان علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں سرگرم ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔