چمن، کوئٹہ: مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق, 5 زخمی

106

چمن میں روڈ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں ایک شخص جانبحق 1 شخص جانبحق اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق چمن پرانا چمن کے قریب پک اپ اور فیلڈر کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جن میں زخمی کی حالت تشویشناک ہے –

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کے علاقے میں مکان کے کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور جانبحق ہو گیا جن کی لاش بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔