نیشنل پارٹی روز اول سے بلوچ عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے – طاہر بزنجو

144

 نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچ سرزمین کا اصل مالک بلوچ عوام ہے نیشنل پارٹی روز اول سے بلوچ عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے نیشنل پارٹی کے ورکرزتمام حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے بلوچ قوم بلوچستان کے عوام اور ساحل وسائل کیلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں رہے ہیں ۔

اسی لئے نیشنل پارٹی کے جدوجہد سے خائف حلقے 2018ء کے الیکشن میں نیشنل پارٹی کو ناکام بنادیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کا میاب یاناکام ہے اس کا فیصلہ بلوچستان کے عوام کریں گے لیکن یہ بلوچ عوام کی بدقسمتی ہے کہ سابقہ صوبائی حکومت کے تمام اسکیمات پر پابندی عائد کرکے عوام کو ترقی کے ثمرات سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہ ہے ۔

اور اب شنید میں یہ ہے کہ پی ایس ڈی کے اربوں روپے لیپس ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ اگر واقعی بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز لیپس ہوئے تو یہ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تبدیلی کی باتیں نورا کشتی ہے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر دونوں ایک دوسر ے کو سوئے آنکھیں دکھانے کے اور کچھ نہیں کریں گے ۔

ہمارے خیال میں ایسا کوئی حالا ت نظر نہیں آرہے ہیں کہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کو تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بلوچ قوم اور بلوچستان کی سر زمین کی ترقی و خشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔