مشکے: جبری طور پر لاپتہ 2 افراد بازیاب

169

تین سال سے لاپتہ مشکے کے رہائشی دو افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع اواران کے علاقے مشکے سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 2 افراد اج بازیاب ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق تین سال قبل لاپتہ ہونے والے مشکے کے رہائشی مسکین اسلم اور اسلام بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے آج ہی بلوچستان کے علاقے گوادر سے لاپتہ ہونے والے 2 مزید افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے تھے تاہم بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرنے والے اداروں کے مطابق کچھ افراد کو رہا کرنے کے بعد مزید افراد کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے –