دکی میں موبائل ٹاور کو اُڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

135

سرکار تعمیرات کے نام پر ٹاور اور اپنے دیگر مشینری کو زیرِ استعمال لاکر مخبری کے جال بچا رہا ہے – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا نماہندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل ہمارے سرمچاروں نے دُکی اور سورو کے درمیانی علاقے میں یوفون کے ٹاور کو نزر آتش کرکے ناکارہ بنایا ۔

ترجمان نے کہا کہ کوہلو سمیت آس پاس کے علاقوں میں سرکار تعمیرات کے نام پر ٹاور اور اپنے دیگر مشینری کو زیرِ استعمال لاکر مخبری کے جال بچا رہا ہے۔ جس سے آزادی پسند سرمچاروں اور عوام پہ نظر رکھنا قابض کی مقصد ہے جو آسانی سے ان مشینری کو زیرِ استعمال لاکر سر انجام دے رہا ہے۔ پہلے بھی کوہلو سمیت بلوچستان کے لوگوں کو سرکاری مشینری، تعمیرات اور فورسز سمیت علاقائی ڈیتھ اسکواڈ سے دور رہنے اور ہر اُس عمل سے اجتناب کرنے کی تلقین کی گئی ہے جو بلوچ قوم کےلئے نقصان کے باعث بنے ہوئے ہیں۔

مزار بلوچ نے کہا قابض بلوچ قوم کے مرضی و منشاء کے خلاف پائے تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے۔ وہ ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں اور بلوچ سرمچار کسی بھی وقت اور کئی بھی ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔