خاران: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

292

حملہ آور واقعے بعد فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا خاران کے نواحی علاقے راسکوہ نا غُٹ میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شفایت علی ولد نہال خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے جبکہ اس حوالے سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔