خاران: ریاستی مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

260

ریاستی کارندے خادم اور اس کے نیٹ ورک کی معلومات حاصل کی گئی ہیں جنہیں بلوچ دشمنی کی سزا ضرور دی جائیگی – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل رات خاران کے علاقے راسکوہ نگْوٹ میں سرمچاروں نے ریاستی کارندوں پر حملہ کرکے اہم ریاستی کارندے شفایت اللہ کو ہلاک کیا۔ شفایت اللہ اہم ریاستی کارندے خادم کی سربراہی میں ریاست کے لئے مخبری کا کام کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی کارندے خادم اور اس کے نیٹ ورک کی معلومات حاصل کی گئی ہیں جنہیں بلوچ دشمنی کی سزا ضرور دی جائیگی۔ شفایت اللہ کی ہلاکت پر کچھ حلقے جس پروپگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں انہیں سمجھنا چاہیئے کہ بلوچ قوم کی خون سے ہولی کھیلنے والے، قابض فوج کا ساتھ دینے والے قابض کے آلہ کار ہیں۔ یہ بھی پاکستانی فوج کی طرح جنگی جرائم، انسانیت کیخلاف جرائم اور بلوچ نسل کشی میں برابر شریک ہیں۔ اسی لئے انہیں سزا دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔