حب چوکی کو گیس کی فراہمی معطل

309

حب چوکی میں گیس پائپ پھٹنے کے باعث علاقے کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے علاقے کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے –

تفصیلات کے مطابق صنعتی شہر حب میں پاکستان کوسٹ گارڈ ہیڈکواٹر کے قریب گاڑی کے ٹکر سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں شہر کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے –

گیس معطلی کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے تاہم سوئی گیس حکام کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے مرمتی کام مکمل ہونے میں 4 سے 5گھنٹے لگ سکتے ہیں۔