بی این ایم کا ساؤتھ کوریا میں مظاہرہ

222

مظاہرین نے بلوچستان پر جبری قبضے کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کیئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل موومنٹ کی جانب سے ساؤتھ کوریا میں ستائیس مارچ یوم سیاہ کے عنوان سے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

مظاہرہ ساؤتھ کوریا کے شہر بوسن جوڈیس تاؤا میں منعقد کیا گیا۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں نے حصہ لیا جبکہ مظاہرین نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھیں جن میں 27 مارچ یوم سیاہ اور بلوچستان پاکستان نہیں کے نعرے درج تھیں۔

مظاہرین نے 27 مارچ بلوچستان پر جبری قبضہ کے دن عنوان سے پمفلٹ بھی تقسیم کیئے۔

یاد رہے آج بلوچستان سمیت بیرونی ممالک بلوچ قوم پرست آزادی پسند حلقوں کی جانب سے یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے اور مختلف ممالک میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے مظاہرے اور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا کیمپئین چلایا جارہا ہے۔