بی ایل ایف نے کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

180

پاکستان فوج کے مورچہ پر اسنائپر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی دوپہر کو سرمچاروں نے ضلع کیچ، مند کے علاقے گوک میں پاکستان فوج کے مورچہ پر اسنائپر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔